حافظ سعد حسین رضوی کے خطاب کا زیادہ حصہ فلسطینیوں کی جاری نسل کشی سے متعلق تھا۔ امیر تحریک لبیک پاکستان نے یحیی سنوار، اسماعیل ہنیہ سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تاہم انہوں نے مسلم امہ کے حکمرانوں کی جانب سے اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا۔ حافظ سعد حسین رضوی نے تمام شرکاء کو اسرائیل کی حمایتی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید بیداری اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔
علامہ خادم حسین رضوی کے عرس مبارک کی آخری نشست میں حافظ سعد حسین رضوی کا خطاب جاری ہے۔ نشست کی براہ راست کوریج اس لنک کے ذریعے ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے دوسرے روز کی دوسری نشست جاری ہے جس میں دنیا بھر سے تشریف لائے علمائے کرام اور مشائخ عظام خطابات فرما رہے ہیں۔ نشست عشاء کے بعد شروع ہوئی جو تقریبا نصف شب تک جاری رہے گی۔ دوسری نشست کی براہ راست کوریج اس لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔
علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے لاہور میں جاری چوتھے سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز کی پہلی نشست اختتام پذیر ہوگئی ہے جس میں تحریک لبیک پاکستان کے تنظیمی ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکاء سے خطابات کیے۔ نشست کی کوریج اس لنک کے ذریعے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ دوسرے روز کی دوسری نشست آج بعد نماز عشاء شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام اور مشائخ عظام خطابات فرمائیں گے۔
لاہور میں علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پرانوار پر اس وقت ان کے عرس مبارک کی دوسری نشست میں محفل قرات و نعت جاری ہے جس میں ملک بھر سے جید قراء اور نعت خواں حضرات شرکت کر رہے ہیں۔ ملتان روڈ لاہور پر جامعۃ مسجد رحمۃ اللعالمین کے باہر اس وقت جاری دوسری نشست میں حافظ سعد حسین رضوی سمیت تحریک لبیک پاکستان کے اراکین شوری اور قائدین بھی سٹیج پر موجود ہیں۔ تقریب کی براہ راست کوریج آپ اس لنک سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
امیر المجاہدین حضرت علامہ حافظ خادم رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے چوتھے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات لاہور میں ان کے مزار پرانوار پر جاری ہیں۔ تقریبات کا آغاز امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے اراکین شوری اور قائدین کے ہمراہ مزار شریف کی چادر پوشی سے کیا۔ پہلی نشست میں محفل قرآن خوانی منعقد کی گئی۔ عرس مبارک میں شرکت سے ملک بھر و بیرون ملک سے زائرین بڑی تعداد میں حاضری دے رہے ہیں۔
کراچی سے خصوصی ٹرین کل سہ پہر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جو پنجاب اور سندھ کے عوام کو علامہ خادم حسین رضوی کے چوتھے عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کرے گی۔ 14 بوگیوں والی اس ٹرین کا انتظام سید کاشف علی نے پاکستان ریلوے کو تقریبا 40 لاکھ روپے کے عوض کیا ہے۔ ٹرین منگل کی شام 6 بجے کراچی سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور بدھ کو 1 بج کر 20 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ ٹرین کراچی کینٹ، کوٹری، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نوابشاہ، روہڑی، خانپور، لودھراں، خانیوال اور یوسف والا ریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی اور لاہور اسٹیشن کی آخری منزل تک جائے گی۔ تفصیلات کے لیے نوٹیفکیشن دیکھیں۔
امیر المجاہدین حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے چوتھے عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز آج (بروز منگل) بعد از نماز ظہر مزار شریف کی چادر پوشی سے ہوگا۔
ابھی سائن اپ کریں اور تحریک لبیک پاکستان سے متعلق تمام تازہ ترین معلومات اپنی ای میل میں حاصل کریں
آپ کسی بھی وقت یہ سروس معطل کرسکتے ہیں