چہلم علامہ خادم حسین رضوی: شرکاء اور ٹریفک کے لئے پلان جاری

علامہ خادم حسین رضوی کا ختم چہلم کل جامع مسجد رحمتہ اللعالمین میں منعقد ہو گی۔ تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوری کے اعلان کے مطابق تقریب کا اہتمام مسجد سے متصل مرکزی شاہراہ ملتان روڈ پہ کیا جائے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) کے ایک انتباہ کے مطابق ، ملتان روڈ 2 اور 3 جنوری کو اسکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ ٹی ایل پی کے جاری کردہ تفصیلی منصوبے کے مطابق

  • شرکاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکیم موڑ سے پنڈال میں داخل ہوں۔
  • علماء و مشائخ کا داخلہ بند روڈ سے ہوگا
  • منصوبے کے مطابق میڈیا کی گاڑیاں یتیم خانہ چوک سے داخل ہوں گی
  • رنگ روڈ ، بینڈ روڈ اور شیراکوٹ روڈ سے آنے والے شرکا کو براستہ سبزہ زار سکیم موڑ چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا
  • مرکزی سٹیج یتیم خانہ چوک پر ہوگا

Image