تحریک لبیک پاکستان کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عظیم الشان ریلیاں

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے پاکستان میں عظیم الشان ریلیاں نکالی۔ لاہور اور کراچی کے مارچوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے تقریبا تمام شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ کشمیر کے کے دارالحکومت مظفرآباد میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ لاہور ریلی کی سرپرستی پیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری نے کی۔ اطلاعات کے مطابق جلسوں میں شرکت پہلے کی نسبت کافی زیادہ تھی۔

مظفرآباد میں ٹی ایل پی کی ریلی کو بغیر کسی وجہ کے انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی جبکہ دیگر تمام جماعتوں کو جلوسوں کا اہتمام کرنے کی اجازت دی۔ بروقت جمع کرائی درخواست کے باوجود انتظامیہ نے ٹی ایل پی کو ریلی کا اہتمام کرنے کی اجازت نہیں دی۔

"جن لوگوں نے کشمیر کو پلیٹ میں تحفے میں دیا ہے ، وہ اسے کبھی بھی بھارتی مظالم سے آزاد نہیں کر سکتے۔ یہ صرف طاقت کے ذریعے اور ایک دن میں بھی ہوسکتا ہے ،" حافظ سعد رضوی نے اپنے خطاب میں ، کشمیر بیچنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لاہور اور کراچی میں اپنی تقریروں میں ، مرکزی رہنماؤں نے ایک بار پھر حکومت کو یاد دلایا کہ فیض آباد معاہدہ 2020 کی پاسداری کریں۔ بصورت دیگر کسی بھی اقدام کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔