فرانسیسی سفیر کو عید نہیں بلکہ 20 اپریل سے پہلے ملک بدر کرو: حافظ سعد حسین رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے جمعہ کے خطبہ میں حکومت کو متنبہ کیا کہ 20 اپریل سے پہلے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔ حکومت کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ عید سے قبل قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ، سعد رضوی نے تحریک کی جانب سے راست اقدام کا اعادہ کیا اگر حکومت فیض آباد معاہدہ 2020 اور پارٹی کے ساتھ کیے جانے والے فروری کے معاہدہ پر عمل نہیں کرتی۔

مزید برآں ، ٹی ایل پی کے سربراہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کچھ دن پہلے اللہ تعالی کی توہین کرنے والے توہین الہی کے مرتکب امر جلیل کے خلاف قانونی اقدامات کرے۔ انہوں نے مذہبی مخالف اور توہین آمیز کارروائیوں پر روک لگانے کے بجائے گستاخوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔