پاکستانی کمیونٹی کا لاہور دھرنا پر بربریت کے خلاف مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی نے تحریک لبیک پاکستان کے لاہور دھرنے پر حکومت کی جانب سے بربریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرنے والوں نے حکومت کی جانب سے سیدھی فائرنگ سے شہید ہونے والے تحریک لبیک کے کارکنوں کی تصویروں والے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ 18 اپریل بروز اتوار کی صبح 8 بجے رینجرز اور پولیس نے مشترکہ اپریشن کرکے جامع مسجد رحمتہ اللعالمین اور دربار عالیہ حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے بقریب ملتان روڈ پر تحریک لبیک کے دھرنا کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان اداروں نے دھرنا دینے والے نہتے لوگوں پر سیدھی گولیاں داغی جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان جام شہادت نوش کر گئے۔