ملک بھر میں عظیم الشان لبیک القدس اور کشمیر ریلیاں

تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام جمعہ کو ملک بھر میں لبیک القدس و کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔ شہر قائد کراچی میں نکالی جانے والی مرکزی ریلی کی قیادت صاحبزادہ حافظ انس رضوی حفظہ اللہ نے کی۔ یاد رہے کہ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی تاحال ریاستی جبر استبداد کی انتہا پسندی کی مظہر غیر قانونی حراست میں ہیں۔

کراچی ریلی پریس قلب پر اختتام پذیر ہوئی جہاں قائدین نے لاکھوں کے مجمعے سے خطاب کے دوران حکومت پاکستان اور امت مسلمہ سے فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لئے جہاد کے اعلان کا مطالبہ کیا۔ علامہ فاروق الحسن نے اپنے خطاب کے دوران گزشتہ شب تحریک لبیک کے سابق ٹکٹ ہولڈر سید باغ علی شاہ کے گھر پولیس کے چھاپے اور انکی سیدزادی بیویوں اور بچیوں کو اغوا کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے پر عمل کرے جسطرح تحریک لبیک نے معاہدے کے تحب قرارداد پارلیمنٹ میں پیش ہونے کے بعد دھرنے ختم کر دیے تھے۔

علاوہ ازیں، ملک کے کئی دوسرے شہروں بشمول لاہور، پشاور اور منڈی بہا الدین میں بھی تحریک کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔