ریاستی جبر و اتسبداد جاری: پیر سید خرم ریاض شاہ احاطہ عدالت سے گرفتار

حکومتی وعدہ خلافی اور تحریک لبیک پاکستان کے خلاف 18 اپریل کے بعد کاروائیاں

13 اگست 2013

پیر سید خرم ریاض شاہ دامت برکاتہم عالیہ کو آج بروز جمعہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے احاطہ سے گرفتار کر لیا گیا جو وہاں عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے تشریف لے گئے تھے۔

22 جولائی 2021

آج علی الصبح ڈاکٹر محمد شفیق امینی کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور چادر و چار دیواری کے تقدس پامالی کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں اور اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رکن اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شفیق امینی صاحب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ گرفتاری اور چھاپہ عید الاضحی کی رات کو عمل میں لایا گیا۔

5 جولائی 2021

حکومت کی تازہ بزدلانہ کاروائی میں تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ قدس سرہ العزیز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپ وہاں مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں تشریف فرما تھے۔ یاد رہے کہ قبلہ پیرصاحب اس سے قبل 2018-2019 میں امیر المجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کی رفاقت میں بھی 6 ماہ قید کاٹ چکے ہیں۔

22 جون 2021

تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے اہم رکن علامہ غلام غوث بغدادی کو آج لاہور ائیرپورٹ سے کرفتار کر لیا گیا۔ 19 اپریل کو حکومتی معاہدے کے بعد اب تک یہ تیسری بڑی گرفتاری ہے جبکہ معاہدہ کے مطابق حکومت کو فرانس کے سفیر کو قومی اسمبلی میں بذریعہ قرارداد ملک بدر کرنا اور تحریک لبیک پاکستان کے جملہ اسیران اور نظر بندافراد کو رہا کرنا شامل تھا۔ تاہم یہ گوشتہ نومبر سے اب تک چوتھی مرتبہ ہے کہ حکومت تحریک لبیک پاکستان سے معاہدے کے بعد روگردانی کر رہی ہے۔

19 جون 2021

انجئیر حفیظ اللہ علوی، مرکزی رکن تحریک لبیک پاکستان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جب وہ وہاں ایک مقدمے کی پیروی کے لئے موجود تھے۔ تحریک لبیک پاکستان نے انکی گرفتاری کو بزدلانہ اور اشتعال انگیز کارووائی قرار دیا ہے۔

علامہ فاروق الحسن اور انجئیر حفیظ اللہ علوی کے خلاف درج ایف آئی آر کا عکس

9 جون 2021

خطیب الاسلام علامہ فاروق الحسن کو رات 3 بجے بزدلانہ کارووائی میں کامونکے سے گرفتار کر لیا گیا۔ آپ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے اہم رکن ہیں اور دوران دھرنا انتہائی محنت اور جانفشانی سے کارکنان کی راہنمائی کرتے رہے۔