حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع، تحریک لبیک کے متعدد ٹوئٹر اکاونٹ بند

محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی قدس سرہ کی نظر بندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ 3 صفحات کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ "ٹی ایل پی کے کارکنان کے جذبات پہلے ہی بہت بلند ہیں"۔ یہ کہنا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت تحریک کی مقبولیت اور حافظ سعد رضوی کی رہائی پہ متوقع استقبال سے کس قدر خوفزدہ ہے۔

دوسری جانب علامہ فاروق الحسن کی گرفتاری کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے متعدد آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ بھی بند کروادیے ہیں۔ ایک معروف صحافی اور تجزیہ نگار نے دعوی کیا ہے کہ حکومت تحریک لبیک کے کارکنان کے حوصلے پست کرنے کے لئے مرکزی مجلس شوری اور قائدین کو گرفتار کرنے جا رہی ہے