حکومت آزاد جموں و کشمیر کا تحریک لبیک کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے متعلقہ اداروں کو خط

آزاد جموں و کشمیر کی وزارت داخلہ کی جانب سے خطے کے کمشنرز اور پولیس افسران کو لکھے گئے ایک خفیہ خط میں تحریک لبیک پاکستان کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور الیکشن لڑنے سے باز رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان 16 اپریل 2021 کو جاری کیےگئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے متعلقہ کمشنرز اور پولیس افسران کو یہ حط 9 جون کو ارسال کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 جون 2021 کو جاری کی گئی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان ایک رجسٹرڈ جماعت ظاہر کی گئی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان نے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے بعد علاقے میں کامیاب الیکشن ریلیوں کا انعقاد کیا جس کے باعث جماعت کی مقبولیت کے خوف سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے تحریک کے خلاف اقدامات شروع کر دیے۔ تاہم ناظم اعلی تحریک لبیک کا کہنا ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی کریں گے اور انشاءاللہ الیکشن لڑیں گے۔