پولیس کے قادیانیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار پر تحریک لبیک کا بھلوال چوک پہ دھرنا

سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں قادیانیوں کی جانب سے اپنی عبادتگاہ کو مسجد ظاہر کر کے مسلمانوں کو ورغلانے پہ مقامی علما اور لوگوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ آئين پاکستان کی رو سے قادیانی نہ تو اپنی عبادتگاہ کو مسجد کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی خود کو مسلمان کہلوا سکتے ہیں۔ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے باوجود پولیس مجرمان کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے سے گریزاں سے ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اور دیگر پاکستانی اداروں کو اسطرح کے معاملات میں اثر و رسوخ کے حامل قادیانیوں کی جانب سے شدید دباو کا سامنا ہوتا ہے اور کئی پاکستانی سیاستدان اور بیوکریٹ خود بھی اپنی مذہب کے بارے میں شکوک شہبات کی وجہ سے خبروں میں آتے رہتے ہیں۔

تین دن کی مسلسل کوششوں کے بعد بھی ایے آئی آر درج نہ ہونے کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ایف آئی آر درج ہونے تک دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ دھرنے میں کثیر افراد شرکت کر رہے ہیں۔ اور قریبی علاقے کے لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔