تحریک لبیک پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر ٹرینڈ کے اعلان پہ بند

سوشل میدیا پلیٹ فارم، ٹوئٹر، پہ حافظ سعد حسین رضوی کے ساتھ دوران قید ناروا سلوک کے خلاف لاکھوں ٹوئٹ آنے سے پہلے حکومت کی جانب سے آفیشل اکاونٹ بند کروا دیا گيا۔ گزشتہ روز آفیشل اکاونٹ سے آج ٹوئٹر ٹرینڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ساتھ پیغام میں حافظ سعد حسین رضوی کے ساتھ جیل میں کیے جانے والے سلوک پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ پیغام کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان کو دوران اسیری پنکھے تک کی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے اور نہ ہی گھر سے کپڑے، خوراک اور دیگر بنیادی چیزیں پہنچنے دی جارہی ہیں۔