تحریک لبیک پاکستان کا یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان

حسب روایت تحریک لبیک پاکستان امسال بھی پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست کو ریلیوں کا انعقاد کررہی ہے۔ مرکزی ریلی دربار حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ سے شروع ہو کر انشاء اللہ دربار حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمہ اللہ پر اختتام پذیر ہوگی۔

ملک بھر میں تحریک لبیک پاکستان کی صوبائی و ضلعی انتظامیہ نے بھی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سمیت سندھ، بلوچستان، خیبرپختوانخواہ اور پنجاب کے چھوٹے بڑے شہر شامل ہیں۔