حافظ سعد حسین رضوی کی نظربندی کے خلاف ٹوئٹر پر 23 گھنٹوں میں 25 لاکھ ٹویٹس

ہفتے کی شام سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی کی ناجائز نظربندی کے خلاف ٹوئیٹس کا سلسلہ جاری تھا۔ حافظ سعد حسین رضوی کی غیرآئینی و غیر شرعی نظربندی کے 130 دن پورے ہونے پر احتجاجی ٹویٹس "#Release_TLPAmeerSHR" کا ہیش ٹیگ استعمال کررہی ہیں۔ اس ہیش ٹیگ پہ پہلی ٹویٹ شام 7:30 بجے آنے سے اتوار کی صبح 4 بجے کے قریب 10 لاکھ ٹویٹس ہوچکی تھیں۔ جبکہ دنیا بھر میں رہائش پذیر مسلمان اور تحریک لبیک پاکستان کے چاہنے والوں کے ٹویٹس کی تعداد اتوار کی دوپہر کو 20 لاکھ سے ہوتی ہوئی اب 25 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔

ٹویٹس کا تجزیہ کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق، سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ان ٹویٹس میں ٹویٹ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو طنز کا نشانہ بناتی نظر آتی ہے جس نے امسال اپریل میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ٹرینڈز پر انڈیا سے ٹویٹس ہوتی ہیں۔ اور یہی بیانیہ وزیراعظم پاکستان نے بھی اپنے خطاب میں دہرایا تھا جسے حال ہی میں خود وزارت اطلاعات و نشریات کی رپورٹ نے غلط ثابت کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کے تحریک لبیک پر غیرملکی ایجنڈے پر ہونے کے الزامات خود وزارت اطلاعات کی رپورٹ میں غلط ثابت