سپریم کورٹ کے ریویو بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی کالعدم نظربندی میں "توسیع" کر دی

سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل فیڈرل ریویو بورڈ نے حافظ سعد حسین رضوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ یہ توسیع ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے 29 ستمبر کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے مانگی گئی تھی۔ ریویو بورڈ نے ہفتہ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں نظر بندی میں توسیع کا فیصلہ دیا اور ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ تاہم امیر تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کے چچا اور امیر المجاہدین حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی امیر حسین کے وکیل برہان معظم کے مطابق کالعدم قرار پائی جا چکی نظر بندی میں توسیع مضحکہ خیز ہے۔

برہان معظم ملک نے ایک معروف صحافی سے گفتگو میں کہا کہ جب نظربندی کے احکامات کو ہی کالعدم قرار دیا جا چکا تو اس میں توسیع نہیں کی جاسکتی تھی تاہم حکومت نے ریویو بورڈ کو عدالت کے فیصلے سے بےخبر رکھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعد حسین رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی