مرکزی مجلس شوری تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر سے تمام ذمہ داران و کارکنان کو لاہور جامع مسجد رحمۃاللعالمین پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ مزیدبرآں، شوری نے تمام کارکنان کو حافظ سعد رضوی کے وہاں پہنچنے تک رکنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ تاہم حافظ سعد حسین رضوی کو تاحال رہا نہیں کیا گیا اور حکومتی بدنیتی ظاہر کررہی ہے کہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے حکومت انہیں رہا کرنا نہیں چاہتی۔
پنجاب پولیس کی جانب سے حافظ سعد رضوی کے ضمانتی مچلکے بدنیتی سے جمع نہ کرنے پر رکن مرکزی مجلس شوری مفتی وزیر علی رضوی نے اعلان کیا ہے کہ جیل کے باہر موجود کارکنان اور قائدین حافظ سعد رضوی کی رہائی کے بغیر واپس نہیں جائيں گے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ حالات کشیدہ کرنے سے باز رہے۔
مرکزی مجلس شوری تحریک لبیک پاکستان نے ایک ویڈیو پیغام میں تمام ذمہ داران اور کارکنان کو جامعہ مسجد رحمۃ اللعالمین پہنچنے کی ہدایت کی ہے تاکہ امیر تحریک کا پرتپاک استقبال کیا جائے۔ جامع مسجد سے ایک قافلہ حافظ سعد رضوی کے استقبال کے لئے کوٹ لکھپت جیل کے لئے روانہ ہو چکا ہے۔ تاہم رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ پولیس حافظ سعد رضوی کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ لہذا مرکزی مجلس شوری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اگر اب کی بار بھی حکومت نے حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ مجلس شوری کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی تھی کہ تحریک لبیک قانون نہیں مانتی، اب جب ہم ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت سے اپنا دفاع کر چکے جہاں حکومت بری طرح ناکام ہوئی مگر ابھی بھی امیر تحریک کو رہا کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
وکلاء جو حافظ سعد رضوی کی رہائی کے سلسلے میں جیل میں موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پولیس جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ وکلاء کے مطابق انہیں 4 بجے کے بعد ہی فون کال کرکے بلایا گیا کہ ضمانتی مچلکے جمع کروائیں جائیں مگر اب تین گھنٹے انتظار کروانے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دفتر 4 بجے کا بند ہوچکا لہذا اب رہائی آج ممکن نہیں۔
آخر کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا کیا CCPO کے سامنے عدالتی فیصلے DCO کے حکم کی کوئی اہمیت نہیں؟@PunjabPoliceCPO#سعدرضوی_پھرسرخرو pic.twitter.com/cMV2U7nGR0
— Azeem Rizvi (@ProLabbaik) October 9, 2021
سوشل میڈیا پر مقبول ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیل میں موجود عملہ وکلاء کی بات سننے کو تیار نہیں اور بے حس بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
*سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود CCP0 لاہور ضمانتی مچلکے وصول نہیں کر رہا۔*
— خرم چوہدری (@Chaud_hary) October 9, 2021
*وکلاء 4 گھنٹے سے موجود ہیں لیکن کبھی کوئی بہانہ اور کبھی کوئی ۔*
قانون کو جوتی کی نوک پر رکھا جا رہا ہے 😭😭@Chaud_hary#سعدرضوی_پھرسرخرو pic.twitter.com/sR3n1xirhR
ابھی سائن اپ کریں اور تحریک لبیک پاکستان سے متعلق تمام تازہ ترین معلومات اپنی ای میل میں حاصل کریں
آپ کسی بھی وقت یہ سروس معطل کرسکتے ہیں