حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا

منگل اکتوبر 12, 2021

22:00 پرامن احتجاج جاری رہے گا
تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری نے اعلان کیا ہے کہ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

15:00 آج سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟
سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔ بنچ کے ایک جج نے ریمارکس دیے کہ ممکن ہے کہ فریقین نے معاملے کو صحیح طرح سے ہینڈل نہیں کیا۔ حکومت کی جانب سے اعتراض کے بعد عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو ڈویژن بنچ میں مقدمے کی سماعت کے حکم ساتھ واپس بھیج دیا۔ جس سے لاہور ہائیکورٹ کا پرانا فیصلہ معطل ہو گیا ہے اور نئے سرے سے سماعت کے بعد پھر فریقین فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہونگے۔

پیر اکتوبر 11, 2021

15:00 لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو حافظ سعد حسین رضوی کے مچلکے جمع کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے کل تک مچلکےوصول کرنے اور انکی تصدیق کا عمل مکمل کرکے عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے جب سماعت شروع ہوئی تو عدالت عالیہ نے سی سی پی او لاہور کو فورا طلب کرتے ہوئے سماعت 2 گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی۔

13:15 لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج
پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جس میں امیرتحریک لبیک پاکستان کی نظربندی کالعدم قرار دی گئی تھی۔ تاہم اس چیلنج نے قانونی طور پر حافظ سعد رضوی کی فی الوقت رہائی رک نہیں سکتی اور حکومتی بدنیتی اس سلسلے میں کچھ اور کرنے کے اثرات ظاہر کررہی ہے۔ اپیل کی سماعت منگل کے روز جسٹس اعجازالحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر پر مشتمل دو رکنی بنچ کریگا۔

اتوار 10 اکتوبر 2021

--:-- کراچی میں پرامن احتجاج
شہر قائد کراچی میں اتوار کے روز متعدد مقامات پر حافظ سعد رضوی کو رہانہ کرنے پر پرامن احتجاجی مظاہرے دیکھے گئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے فوری طور پر امیر تحریک لبیک پاکستان کو رہا کرنے کے مطالبات درج تھے۔

19:30 پولیس چھاپوں کی اطلاعات
متعدد شہروں سے تحریک لبیک پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ مرکزی مجلس شوری اس سے قبل ہفتے سے ہی ملک بھر کے قائدین اور کارکنان کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کرچکی ہے۔ اپنے تازہ پیغامات میں بھی لاہور جامع مسجد رحمتہ اللعالمین میں موجود قائدین نے سب کو لاہور مرکز پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر سے تمام قائدین اور کارکنان جلدازجلد لاہور پہنچیں