مرکزی مجلس شوری کی یوم اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری

تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری نے یوم اقبال کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی۔ یوم اقبال پر جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں تحریک لبیک پاکستان نے علامہ اقبال کی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کے لئے محبت کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔