علامہ خادم حسین رضوی نور اللہ مرقدہ کے پہلے عظیم الشان عرس مبارک کی تقریبات مکمل

21 نومبر 2021 بروز اتوار

  • 14:35 - عرس پاک کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں
  • عرس شریف کی آخری نشست آج صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہو گی۔ اختتامی نشست سے اراکین مرکزی مجلس شوری و امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی خطاب فرمائیں گے۔

20 نومبر 2021 بروز ہفتہ

  • 23:00 - عرس شریف کے دوسرے دن کی دوسری نشست اختتام پذیر
  • عرس پاک کی آخری نشست آج صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ نشست میں اراکین مرکزی مجلس شوری اور امیر تحریک لبیک پاکستان صاحبزادہ حافظ سعد حسین رضوی خطاب فرمائیں گے
  • 21:00 - عرس مبارک کے دوسرے دن کی دوسری نشست ملتان روڈ لاہور پہ جاری
  • ملک کے نامور مدعو نعت خواں اور قراء حضرات نشست میں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ عقیدت اور تلاوت کلام پاک سے قلوب و اذہان کو منور کررہے ہیں۔ نشست رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔ لائیو سٹریمنگ یہاں دیکھیں۔
  • 14:00 - دوسرے روز کی پہلی نشست مکمل
  • 11:00 - پہلے دن کی پہلی نشست جاری
  • 09:00 - آج کی نشستوں کے لئے تیاریاں جاری
  • پہلی نشست میں تنظیمی ذمہ داران جبکہ دوسری نشست میں علماء و مشائخ خطابات کریں گے
  • تقریبات عرس مبارک میں آج دو نشستیں ہونگی۔ پہلی نشست صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور دوسری بعد از نماز عشا سے رات 11 بجے تک ہوگی۔

19 نومبر 2021 بروز جمعہ

  • مزار شریف کی چادر پوشی کی تقریب کی جھلکیاں
  • عرس میں آنے والوں کے لئے پارکنگ پوائنٹس، ٹریفک ڈائیورشنز اور دیگر اہم چیزوں کی نشاندہی کے ساتھ نقشہ
  • 15:05 - مرکزی مجلس شوری مزار شریف میں موجود- ختم پاک جاری
  • حافظ سعد حسین رضوی نماز جمعہ کی امامت کر رہے ہیں
  • خطبئہ جمعہ اراکین مجلس شوری اور مرکزی خطاب امیر تحریک لبیک پاکستان حضرت علامہ سعد حسین رضوی نے کیا
  • ملتان روڈ عرس کے تینوں دن ٹریفک کے لئے بند رہے گا
  • عرس مبارک کے لئے تشریف لانے والے لوگوں کے لئے ٹریفک پلان
  • دوسری نشست بعد از نماز عشاء ہو گی جس میں محفل فرات و نعت خوانی شامل ہو گی
  • پہلی نشست نماز جمعۃ المبارک کے بعد منعقد ہوگی جس میں قرآن خوانی اور دربار شریف کی چادر پوشی کی جائیگی
  • عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج بعد از نماز جمعہ ہو جائیگا۔ عرس کا پروگرام یہاں سے حاصل کریں

18 نومبر 2021 بروز ہفتہ

  • تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو آج رہا کر دیا گيا۔ اس بارے میں مزید پڑھیں
  • میڈیا رپورٹس کے مطابق عرس کے ایام کے دوران علاقے میں مارکیٹس، سکول، کالج اور ٹریفک کے لئے سڑکیں بند رہیں گی
  • ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور محکموں کی جانب سے عرس کی تیاریوں کا جائزہ لیا