فارم 45 کے بغیر پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑنا: حافظ سعد حسین رضوی کی ہدایت

امیر تحریک لبیک پاکستان و قائد ملت اسلامیہ حافظ سعد جسین رضوی نے اتوار کے روز ضلع خانیوال میں آنے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایک بڑے سیاسی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دن کیا 365 دن بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے مگر فارم 45 لیۓ بغیر پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: خانیوال پی پی 206 میں ضمنی انتخابات

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ کوئی بھی فارم 45 کے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑے اور انتخابی عمل کے دوران میں بھی آنکھیں کھلی رکھیں۔ انہوں نے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے تائید کی کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں کسی بھی مذموم حرکت کے پیچھے نہیں ہے البتہ حکومت اور روایتی سیاستدانوں نے اب تحریک لبیک پاکستان کے خوف سے اچھے کام شروع کر دیے ہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت کے طویل جبر و استبداد کے بعد بھی عوام کا یہ جم غفیر تحریک لبیک پاکستان کی جیت ہے خواہ انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔ یاد رہے کہ حلقہ میں ضمنی انتخاب 16 دسمبر کو ہو گا۔