تحریک لبیک پاکستان مری میں پھنسے سیاحوں کے لئے امدادی کارووائیوں میں مصروف

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان امیر تحریک لبیک پاکستان کے حکم پر مری میں پھنسے سیاحوں کے لئے امدادی کارووائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ برف کے طوفان کے باعث گاڑیوں میں محصور ہو جانے والے سیاحوں کے جانی نقصان پر امیر تحریک لبیک پاکستان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کارکنان کو محصور افراد کی ہر ممکن مدد کرنے ، کھانا اور گرم کپڑے پہنچانے کی ہدایت کی۔ نائب امیر تحریک لبیک پاکستان سید ظہیر الحسن شاہ نے مری کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے تحریک کے کارکنان کی جانب سے جاری کارووائیوں کا جائزہ لیا۔ ایک پریس ریلیز میں حافظ سعد حسین رضوی نے اس دلخراش واقعہ میں حکومتی غفلت کی شدید مذمت کی۔ امیر تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ طوفان کی پیش گوئی کے باوجود مزید سیاحوں کو مری داخلے کی اجازت کیوں دی گئی۔ یاد رہے کہ طوفان سے قبل ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جو برف کے طوفان کے باعث سڑک پر پھنس گئیں اور شدید سردی کے باعث 20 سے زائد افراد گاڑیوں میں ہی جاں بحق ہوگئے۔