حافظ سعد حسین رضوی مہنگائی نجات مارچ کی قیادت کے لئے 23 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

امیر تحریک لبیک پاکستان قائد ملت اسلامیہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی مدظلہ العالی 23 مارچ کو کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اسی روز ملک میں بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مہنگائی نجات مارچ کی قیادت کریں گے۔ اگرچہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر کے شہروں میں نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاہم تحریک لبیک پاکستان نے پہلے ہی یوم پاکستان پر کراچی میں ہونے والی ریلی کو مہنگائی نجات مارچ کے طور پر نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ مارچ بدھ دن گیارہ بجے ائیر پورٹ سے مزار قائد کے لئے روانہ ہوگا۔


نظریہ پاکستان مارچ


لاہور: داتا دربار تا دربار حضرت علامہ خادم حسین رضوی، دن 1 بجے



ہم ملک بھر کے شہروں میں منعقد ہونے والی ریلیوں کے بارے میں اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔ براہ کرم اس صفحہ کو ملاحظہ کرتے رہئے اور ہمیں اپنے شہر کے بارے میں بتانا نہ بھولئے [email protected]