تحریک لبیک پاکستان کا ملک بھر میں ناموس رسالت ریلیوں کا اعلان

بھارتی حکمراں جماعت کے سیاستدانوں کی جانب سے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قبیح فعل پر تحریک لبیک پاکستان نے اس جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریلیوں کا اعلان کررکھا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈیا کے خلاف سخت اقدامات کرے۔ انکا کہنا تھا کہ بی جے پی کے جانب سے گستاخی کرنے والوں کی صرف پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں ہے بلکہ مجرمان کو عبرتناک سزائیں دی جائيں۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مرکزی ریلی لاہور میں نکالی جائیگی جبکہ دیگر کئی چھوٹے اور بڑے شہروں میں ریلیوں کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں ہونے والی ریلیوں کی تفصیلات اور تازہ ترین معلومات مختص ویب پیج پر وقتا فوقتا اپڈیٹ کی جاتی رہیں گی جو آپ یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔