تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار افتخار بلوچ پر قاتلانہ حملہ

گزشتہ اتوار کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار بلوچ پر بدھ کی دوپہر تقریبا 10 افراد نے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ مسن کی حدود میں افتخار بلوچ کو انکی گاڑی سے نکال کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انکے کپڑے پھاڑ دیے۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس کو ادارہ ہذا تشدد پر مبنی مواد اور مظلوم کی فلاح کے پیش نظر یہاں پیش کرنے سے اجتناب کرتا ہے۔ افتخار بلوچ کو خوش قسمتی سے حملہ میں جان لیوا چوٹیں یا زخم نہیں آئے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ شدید ذہنی صدمے سے دو چار ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملہ سابق حکمران پارٹی تحریک انصاف کی ایما پہ کیا گيا۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے اس بزدلاہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری او شفاف تحقیقات کرکے حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس حملہ کہ محرک افتخار بلوچ کا تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دینا ہے۔ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ایسے حملوں کا مقصد آئندہ انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہے تاہم ایسے حملوں سے حملہ آوروں کی خواہشات کے مطابق نتائج حاطل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور سیکیورٹی اداروں سے جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔