الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تاریخ پہ نظر ثانی کرے گا، تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کامیاب

تحریک لبیک پاکستان نے کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ جمعرات کے روز تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن کمیشن کے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے اعلاو کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مارچ کے اختتام پر لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر کراچی تحریک لبیک پاکستان اور رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نماز اور جمعہ یہیں پڑھیں گے۔

تحریک لبیک پاکستان اور الیکشن کمیشن سندھ کے مابین جاری مذاکرات کامیاب

 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ اور تحریک لبیک پاکستان کے نمائندوں کے مابین جاری اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ پہ نظر ثانی کر کے نئی تاریخ دینے پر اتفاق کیا۔ مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے مفتی قاسم فخری کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی آزاد امیدوار کو ایکساویٹر کا انتخابی نشان بھی الاٹ نہیں کیا جائیگا۔

'اگر کراچی کو حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دوں گا،" حافظ سعد حسین کا اجتماع جمعہ سے خطاب

 تحریک لبیک پاکستان کے کراچی میں سندھ الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کے شرکا سے خطبہ جمع فرماتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی نے حکمراں جماعت کو فائدہ دینے کے لئے الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ قوم کل سے الیکشن کمیشن کے باہر سراپا احتجاج ہے لیکن انہیں قوم کے پیسے کے ضیاع کا کوئی احساس نہیں۔ آفرز، دھونس، دھمکی اور بالآخر الیکشن کے التوا سے ان پر تحریک لبیک پاکستان کا ظاری خوف واضح ہو گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخ پہ ہی کروائے جائیں
  • تحریک لبیک پاکستان کا سندھ الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا جاری، نماز جمعہ دوپہر 3 بجے ادا کی جائیگی، حافظ سعد حسین رضوی قدس سرہ خطبہ جمعہ ارشاد اور نماز کی امات فرمائیں گے