تحریک لبیک پاکستان کی سیلاب زدہ علاقوں میں رضاکارانہ امدادی کاروائیاں جاری

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں رضا کارانہ امدادی کارووائیاں جاری ہیں۔ امسال مون سون  میں پاکستان کا صوبہ بلوچستان سیلاب سے بدترین متاثرہ علاقوں میں شامل ہے تاہم حکومتی مشینری تاحال غائب نظر آرہی ہے اور پریشان حال لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تحریک لبیک پاکستان متاثرہ لوگوں کی فلاح و بہبود و جان و مال کو لاحق خطرات کے پیش نظر بے حد فکر مند ہے اور اپنے طور پر متاثرہ لوگوں اور علاقوں میں امدادی کارووائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید برآں، تحریک لبیک ان حالات میں متعلقہ اداروں، افسران، حکومتی رہنماوں اور عوام الناس کی توجہ اس جانب کروانے کی کوششیں بھی کررہی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کو عمومی طور پر سب سے پسماندہ صوبہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں کی عوامی منتخب حکومتیں عموما بے توجہی کا گلہ کرتی نظر آتی ہیں تاہم عوام کو درپیش اس وقت مسائل میں نہ تو وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت نے کوئی اقدامات کیے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے ایوان بالا یعنی سینٹ کے چیئرمین کا تعلق بھی اسی صوبہ سے ہے تاہم ابھی تک کسی بھی مقتدر حلقہ یا شخص کی جانب سے غریب عوام کے لئے کوئی قابل دید اقدامات نہیں کيے گئے۔ اور ان تمام حالات میں تحریک لبیک پاکستان اپنے دستیاب محدود وسائل سے تن تنہا متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی سعی کررہی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں امدادی سامان جمع کرنے کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں عوام الناس سے کپڑے، کھانے پینے اور دیگر ضروریات اشیاء عطیہ کرنے کی درخواست ہے۔ اتوار کے روز کراچی غربی کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ صوبائی دفتر بلوچستان پہنچی جہاں سے اسے مختلف متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جارہا ہے۔

آج تحریک لبیک پاکستان ضلع غربی کراچی نے سیلاب متاثرین کے لیے صوبائی مرکز میں امدادی سامان پہنچایا،

جس کا پہلا ٹرک اب متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔#خاموش_انتظامیہ_ڈوبتا_بلوچستان pic.twitter.com/bcJh3OCrp2

— TLP_Balochistan (@___Real_TLP_B2_) July 31, 2022