تحریک لبیک پاکستان کے نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس میں لاکھوں افراد کی شرکت

تحریک لبیک پاکستان نے یوم آزادی کی مناسبت سے ہفتہ کو لیاقت باغ سے فیض آباد انٹرچینج تک نظریہ پاکستان کا اہتمام کیا جہاں فیض آباد کے مقام پر اسی عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پروگرام کی تفصیلات (نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس)

نظریہ پاکستان کانفرنس (فیض آباد انٹر چینج)
  • 12:20 صبح- درود و سلام کی صداوں میں نظریہ پاکستان کانفرنس اختتام پذیر
  • 11:22 شام- امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا خطاب جاری
    • ہمارے بڑوں نے کہا تھا بٹ کے رہے گا ہندوستان، بن کے رہے گا پاکستان۔ اب ہمارے امیر المجاہدین رحمۃ اللہ علیہ یہ نعرہ لگا کے گئے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دین تخت پہ آنا ہے۔ اب یہ آ کر رہے گا انشاءاللہ
    • اب اس قوم میں گنجائش نہیں بچی اس قوم میں اتنی سکت باقی نہیں رہی کہ اب اس کے اوپر تجربوں پہ تجربے کئے جائیں۔ اب حق کا راستہ بالکل واضح ہے اب پاکستان کا آخری حل حضور ﷺ کا دین ہے۔
    • باباجی کے متوالوں نے ان تمام چوروں کو لندن بھاگنے پر مجبور کیا ہے مجھے خبر ملی ہے اس چور کو واپس لانے کی کوشش کی جاری ہے۔ میں لانے والوں سے کہتا ہوں اگر تم لاؤگے تم بھی اب اس کے ساتھ جاؤگے۔
    • تحریک لبیک پاکستان کا کشمیر سے متعلق ترامیم پہ واضح موقف ہے کہ اگر حکومت کوئی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو پہلے کشمیریوں کی حمایت حاصل کرے۔
    • ہم ملعون رشدی کو پندرہ خنجر مارنے والے شیر کو سلام پیش کرتے ہیں
    • "بابا جی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ جس دن سلمان رشدی اپنے انجام کو پہنچے گا اس دن ہم تاریخی جلسہ کریں گے"
    • "انہوں نے ہمیں پریڈ گراونڈ کی اجازت نہیں دی کہ آپکو اجازت نہیں ہے۔ اب آرام ہے رانا (ثنا اللہ) صاحب?"
  • 11:10 شام- خطاب جاری: پیر سید ظہیر الحسن شاہ
  • 11:03 شام- خطاب جاری: پیر سید عنایت الحق شاہ
  • 10:52 شام- خطاب جاری: ڈاکٹر شفیق امینی- "جنہوں نے ہمیں کالعدم کرنے کی کوشش کی آج وہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آج لاہور بھاگ گئے ہیں جبکہ ہم اسلام آباد میں کھڑے ہیں۔ گزشتہ یوم آزادی کے موقع پہ شوری کے کثیر اراکین قید میں تھے اور جماعت کالعدم تھی۔ بہت سے لوگوں کا یہ خیال تھا کہ انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے اور آج ہم پہلے سے زیادہ طاقت کیساتھ یہاں موجود ہیں۔"
  • 10:48 شام- خطاب جاری: چوہدری رضوان سیفی
  • 10:44 شام- خطاب جاری: علامہ غلام عباس فیضی- "ہم تمام امت مسلمہ کو ملعون گستاخ رسول سلمان رشدی پہ حملے پہ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ اس بات کو ثبوت ہے کہ مسلمان گستاخان رسول کہیں بھی چھپے ہوں، ان سے بدلہ ضرور لیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان اس غازی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پہ ہے۔"
  • 10:38 شام- خطاب جاری: مفتی عمیر الازہری
  • 10:31 شام- خطاب جاری: پیر سید سرور شاہ
  • 10:25 شام- خطاب جاری: علامہ فاروق الحسن قادری
  • فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس جاری

 

نظریہ پاکستان مارچ (لیاقت باغ تک فیض آباد)
  • 10:00 شام- نظریہ پاکستان مارچ اپنی منزل فیض آباد پل پہنچ چکا ہے
  • 08:10 شام- نظریہ پاکستان مارچ چاندنی چوک فلائی اوور سے گزر رہا ہے
  • 07:38 شام- نظریہ پاکستان مارچ کا مغرب کی ادائیگی کے لئے وقفہ
  • 07:32 شام- پیر سید ظہیر الحسن شاہ صاحب مرکزی کنٹینر پہ پہنچ گئے
  • 07:20 شام- غازی ملک ممتاز قادری رحمتہ اللہ علیہ کے والد گرامی اور صاحبزادہ محمد علی کی شرکت
  • 07:10 شام- مارچ کمیٹی چوک مری روڈ سے گزر رہا ہے

تحریک لبیک پاکستان کا نظریہ پاکستان مارچ کہاں ہے؟
 

نظریہ پاکستان مارچ لاکھوں لوگوں کیساتھ لیاقت باغ سے فیض آباد کے لئے روانہ ہو چکا ہے۔ تاہم اگر آپ مقام آغاز سے مارچ کے ساتھ شامل نہیں ہوسکے تو ابھی بھی اسمیں شرکت کر سکتے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کا مارچ براستہ مری روڈ فیض آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ چونکہ کثیر شرکا مارچ کے ساتھ پیدل چل رہے ہیں اور مارچ انتہائی سست رفتاری سے فیض آباد کی جانب بڑھ رہا ہے، لہذا کل تقریبا 8 کلومیٹر کا یہ فاصلہ اڑھائی سے تین گھنٹے میں طے ہونے کی توقع ہے۔ مزید برآں، مارچ راستے میں نماز مغرب کے لئے بھی مختصر وقفہ کریگا۔


  • 06:46 شام- تحریک لبیک پاکستان کا نظریہ پاکستان مارچ لیاقت باغ سے فیض آباد کے لئے روانہ
  • 06:24 شام- ۔امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کنٹینر پہ پہنچ گئے۔ اس سے قبل حافظ انس حسین رضوی، پیر سید سرور سیفی اور علامہ غلام عباس فیضی بھی سٹیج کی زینت بنے۔
  • 05:22 شام- علامہ فاروق الحسن سٹیج پر پہنچ گئے
  • 05:05 شام- مرکزی کنٹینر پر قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری۔ قاضی محمود اعوان، ڈاکٹر شفیق امینی اور پیر سید عنایت الحق شاہ سمیت مرکزی قائدین موجود
  • امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا قافلہ لیاقت باغ راولپنڈی پہنچ چکا ہے جہاں سے نظریہ پاکستان مارچ کچھ ہی دیر میں فیض آباد کے لئے روانہ ہوگا۔