تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں لبیک آزادی ریلیاں

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر لاہور، کراچی، پشاور سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں لبیک آزادی مارچ اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ تاہم صوبہ بلوچستان میں طے شدہ تمام ریلیوں کو سیلابی صورتحال کے باعٹ منسوخ کر دیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور پشاور میں ہونے والے بڑی ریلیوں میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ ملک کے کئی بڑے اور چھوٹے شہروں بشمول فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں ضلعی و مقامی ذمہ داران نے ریلیوں کا اہتمام کیا۔

لاہور میں ہونے والا لبیک آزادی مارچ داتا دربار سے پنجاب اسمبلی سے ہوتا ہور دربار حضرت امیر المجاہدین رحمتہ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کی۔ ان کے علاوہ پیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری، علامہ فاروق الحسن، علامہ غلام عباس فیضی، حافظ انس رضوی، علامہ حسن رضا نقشبندی، مفتی عابد رضا اور علامہ صفدر علی رضوی بھی سٹیج پہ موجود تھے۔

تحریک لبیک پاکستان کراچی کے زیر اہتمام لبیک آزادی مارچ سوک سینٹر سے شروع ہوا اور مزار قائد پہ اختتام پذیر ہوا جسکی قیادت سندھ اسمبلی میں تحریک لبیک پاکستان کے پارلیمانی رہنما مفتی قاسم فخری نے کی۔