سی ٹی ڈی پنجاب تحریک لبیک پاکستان کی مساجد کی نگرانی کرنے لگی

پنجاب میں نئی حکومت بننے کے چند روز بعد ہی انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی کی ایک دستاویز کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے ضلعی دفاتر کو تحریک لبیک پاکستان سے ہمدردی رکھنے والی مساجد کی نکرانی کا حکم دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسرز کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ٹی ایل پی کی اکثر مساجد کے ذمہ داران اور دیگر کارکنان ریاست اور قادیانیوں کے خلاف لوگوں کے ذہن تبدیل کر رہے ہیں۔ ایسی مساجد کی مستقل نگرانی کی جائے تاکہ وہاں پر تازہ ترین اور مستقبل کے حوالے سے ثيخ کی منصوبہ بندی کے بارے میں پتہ کیا جاسکے۔

ڈسٹرکٹ افسر اوکاڑہ کی جانب سے ضلعی افسروں کو لکھے گئے خط میں مساجد کے آئمہ کی گراونڈ چیکنگ کرنے سمیت مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے اور 15 اگست بروز پیر کو رپورٹ ساتھ لانے کا حکم دیا گيا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا قادیانیوں کے متعلق وہی موقف ہے جو آئین پاکستان 1973 میں درج ہے کہ قادیانی غیر مسلم ہیں اور اسلامی شعائر کو استععال نہیں کرسکتے۔ تاہم تحریک لبیک پاکستان کو اپنے قیام سے ہی اسلامی نظریات کے پرچار سے پریشان اعلی عہوں پہ تعین قادیانیوں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا ہے اور اس کے قائدین کو بھی طویل جیلیں کاٹنا پری ہیں۔