تحریک لبیک پاکستان کا جلسے و کانفرنسز منسوخ کر کے رقم سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے وقف کرنے کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان کی امدادی سرگرمیوں سے متعلق برقت اطلاعات کے لئے  آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ اور یوٹیوب چینل  کو ملاحظہ فرمائیں۔

 

اتوار 4 ستمبر 2022

حافظ سعد حسین رضوی کا راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں سیلاب متاثرین کے لئے ایک اور خیمہ بستی کا افتتاح کیا جسکے بعد اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے خیمہ بستیوں میں خیموں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ خیمہ بستی میں پناہ لینے والے خاندانوں میں 15 دن کے راشن، پانی، جوس، گیس سیلنڈر سمیت گھریلو بنیادی ضروریات کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔ خیمہ بستی میں ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے جبکہ خواتین کے مسائل کے لئے خواتین ڈاکٹرز اور گائناکالوجسٹس (ماہر معاملات زچگی بچگی) بھی موجود ہیں۔

ہفتہ 3 ستمبر 2022

امیر تحریک لبیک پاکستان کا سیلاب سے متاثر تونسہ شریف کا دورہ

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے ہفتہ کے روز ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف کا دورہ کیا جہاں آپ نے تحریک کی جناب سے سیلاب متاثرین کے لئے قائم کردہ خیمہ بستی کا افتتاح کیا۔ تحریک لبیک پاکستان نے علاقے میں فی الوقت 150 خاندانوں کے لئے خیمہ بستی قائم کی ہے جہاں انہیں تمام بنیادی ضروریات زندگی پانی، خوراک، جانوروں کا چارہ اور طبی ضروریات مفت مہیا کی جارہی ہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی نے متاثرہ کچی بستیوں کا دورہ بھی کیا، متاثرین کے مسائل سنے اور تحریک لبیک پاکستان کی مقامی قیادت کو علاقے میں میٹھے پانی سمیت بنیادی ضروریات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔

تونسہ شریف روانگی سے قبل ڈیرہ غازیخان میں اپنے خطاب میں حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ یہ وقت سیاست اور جلسے جلوسوں کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کی خدمت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کو ملتان میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ایک بہت عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا جسے منسوخ کرکے تمام کانفرنسز اور جلسوں کے اخراجات اب سیلاب متاثرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

 

سندھ سیلاب

دوسری جانب سیلابی ریلے صوبہ سندھ میں داخل ہونے کے باعث سندھ اس وقت بری طرح سیلاب سے متاثر ہو رہا ہے جہاں تحریک لبیک پاکستان سندھ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارووائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہفتہ کے روز کراچی ضلع غربی کی جانب سے سیلاب سے متاثر عمر کوٹ کے لئے راشن سے بھرے دو کنٹینر روانہ کیے گئے۔

 

تحریک لبیک پاکستان کی امدادی سرگرمیاں اور مسائل

ہمیں متعدد رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے متاثرہ علاقوں کو جانے والے قافلوں کو دوسری سیاسی پارٹیوں کے غنڈوں کی جانب سے راستے میں لوٹ لیا گيا اور متعدد کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا گيا۔