تحریک لبیک پاکستان کا حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

جمعہ کی نماز کے بعد ایک پریس کانفرنس میں امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت کو پٹرول کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کو واپس لینے کے لئے 72 گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر ان کی جماعت وہ اعلان کرنے پہ مجبور ہوگی جس کے لئے وہ پہلے بھی جانی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ حافظ سعد حسین رضوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پہ حکومت کی متنبہ کیا تھا کہ اگر آئندہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گيا تو تحریک لبیک پاکستان شدید رد عمل دیگی۔ جبکہ 15 فروری کو پٹروۂ کی نئی قیمتیں مقرر کرتے ہوئے حکومت نے اسکی مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔

تحریک لبیک پاکستان نے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی کے خلاف انکی مہم  کا حصہ بنیں۔ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ان (حکمرانوں) نے اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کا بوجھ عوام کے کندھوں پہ ڈال دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں پیر سید ظہیر الحسن شاہ، علامہ غلام عباس فیضی اور علامہ فاروق الحسن بھی موجود تھے۔