تحریک لبیک پاکستان کا 27 فروری بروز پیر کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے جاری ایک مختصر ویڈیو کلپ میں امیر تحریک حافظ سعد حسین رضوی اور نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری نے 27 فروری بروز پیر کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز پریس کانفرنس کے دوران حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 72 گھنٹوں میں ایسا نہ کیا گیا تو پھر وہ اعلان کیا جائیگا جس کے لئے تحریک لبیک جانی جاتی ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے کوئی 72 گھنٹوں میں کوئی قدم نہ اٹھانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے پہلے مرحلے میں 27 فروری کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: "اگر 72 گھنٹوں میں قیمتیں کم نہ کی گئیں تو وہ اعلان کیا جايگا جس کے لئے تحریک لبیک پہلے بھی جانی جاتی ہے": حافظ سعد حسین رضوی