
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد اطلاعات کے مطابق جماعت کے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل اپنے پیغام میں نائب امیر تحریک لبیک پاکستان نے عوام سے "لبیک یا اقصی" مارچ میں پہلے سے زیادہ جوش وخروش سے شرکت کی درخواست کی۔
اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے فیض آباد انٹر چینج، اسلام آباد سے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارت خانے کی جانب ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ 10 اکتوبر (جمعہ) کو اعلان کردہ "لبیک یا اقصیٰ" مارچ غزہ اور فلسطین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نکالا جائیگا۔ یہ مارچ ان خبروں کے تناظر میں بھی ہے جو گردش کر رہی ہیں کہ موجودہ پاکستانی حکومت غیر قانونی اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم ابھی تک ایسی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ابھی سائن اپ کریں اور تحریک لبیک پاکستان سے متعلق تمام تازہ ترین معلومات اپنی ای میل میں حاصل کریں
آپ کسی بھی وقت یہ سروس معطل کرسکتے ہیں