الیکشن کمیشن نے شکایات کے بعد متعدد حلقوں کے نتائج روک دیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایات کے بعد متعدد حلقوں کے نتائج روکتے ہوئے متعلقہ ریٹرنگ افسران کو نوٹسز جاری کر دیے۔ تحریک لبیک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات کے بعد ان حلقوں کے فارم 47 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اٹھا لیے گئے ہیں۔ قانونی عمل کے مدنظر سب سے پہلے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں جسکے بعد اطمینان بخش کارووائی نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جا سکے گا۔ تحریک لبیک پاکستان کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 کے امیدوار تیمور وحید ملک، جن کے ووٹ فارم 47 پہ پہلے صفر ظاہر کیے گئے جنہیں بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد 4400 کر دیا گيا، نے الیکشن کمیشن میں غلط نتائج کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ اسکے علاوہ دیگر حلقوں سے ریٹرنگ افسران کی ایما پر پولنگ ایجنٹس پر تشدد کر کے دفاتر نکال کر غلط نتائج مرتب کرنے کے خلاف درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ شکایات کے بعد متعدد حلقوں بشمول این اے 43 ٹانک، این اے 48 اسلام آباد، این اے 50 اٹک، این اے 233 اور این اے 240 کراچی کے حلقوں کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔ یاد رہے کے متعدد میڈیا چینلز کے مطابق غیر سرکاری مکمل نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان این اے 240 کراچی (سید زمان جعفری) کی نشست جیت چکی تھی جبکہ این اے 50 اٹک پر تقریبا 80 فیصد نتائج کے بعد بھی حافظ سعد حسین رضوی بڑے مارجن سے نشست جیت رہے تھے تاہم دونوں نشسستیں حتمی نتائج کے مطابق کوئی اور امیدوار حاصل کر گئے۔