لاکھوں افراد کی پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری کے نماز جنازہ میں شرکت

پیر محمد افضل قادری رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ جمعرات دن اڑھائی بجے مرکز اہلسنت مڑاڑیاں شریف میں ادا کردی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ پیر محمد افضل قادری غازی ملک ممتاز قادری رحمۃ اللہ علیہ کی رہائی میں نہایت سرگرم تھے اور تحریک رہائی غازی ممتاز قادری کے بانی ارکان میں سے تھے جو بعد ازاں تحریک لبیک یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بنی۔ پیر محمد افضل قادری رحمۃہ اللہ علیہ کے نماز جنازہ میں دنیا بھر سے کثیر علماء اور مشائخ بشمول حافظ سعد حسین رضوی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ اور میاں ریان سیفی نے بھی شرکت کی۔