لاہور ہائیکورٹ کے ججز پہ مشتمل نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندری میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس ملک شہزاد علی خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پہ مشتمل نظرثانی بورڈ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ حکومت پنجاب حافظ سعد حسین رضوی حفظہ اللہ کی نظر بندی میں 90 دن سے زیادہ توسیع چاہتی تھی۔ یاد رہے کہ حافظ سعد جسین رضوی 12 اپریل کو حراست میں لے کر نظر بند کیے گئے تھے اور وہ 11 جولائی کو اپنی نظر بندی کے 90 ایام مکمل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حافظ سعد حسین رضوی کو لاہور ہائیکورٹ کیوں پیش کیا گیا؟

حافظ سعد رضوی کے وکیل ایڈوکیٹ برہان معظم کا کہنا تھا کہ دیگر مقدمات میں ضمانت دائر کرنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

tlyra.org/tlyra.org ان تمام معزز لوگوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو اسلام کی سربلندی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں