6

تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات 2021 کے میدان میں

آنے والے انتخابات

تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات 2021 میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ اس صفحہ پہ ہم آپ کو تحریک لبیک پاکستان کی انتخابی مہم اور سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں با خبر رکھیں گے انشاءاللہ۔


انتخابی حلقہامیدوار تحریک لبیک پاکستانانتخابات کا دن
NA-249 کراچی غربی-IIمفتی نذیر قادریاپریل 29, 2021

این اے-75 سیالکوٹ

فارم-47 (10 اپریل 2021 کو ہونے والے دوبارہ الیکشن کا نتیجہ)

سیاسی جماعتپوزیشنووٹوں کی تعداد
تحریک لبیک پاکستان3rd8268
ن لیگ1st
110075
پی ٹی آئی2nd93433

19 فروری کے بعد کیا ہوا؟

حلقہ کے ضمنی انتخابات میں کثیر بے ضابطگیوں کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ میں 10 اپریل کو دوبارہ الیکشن کا اعلان کر دیا ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ غائب ہو جانے کے بعد الیکشن کا رزلٹ روک دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی "کمزوری" کے باعث یہ واقعہ پیش آیا اور متعلقہ اداروں نے پولنگ سامان کی بحفاظت ترسیل میں تعاون نہیں کیا۔ قبل ازیں، حلقہ میں پولنگ کے دن بھر میں متعدد ناخوشگوار واقعے بھی دیکھے گئے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے غنڈوں کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان سیالکوٹ کے چیف پولنگ آفیسر صاحبزادہ فضل حق صاحب کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے اور اندھادھند فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث موقع پہ دو ہلاکتیں بھی ہوگئيں۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔

این اے-221 تھرپارکر-I

فارم-47

سیاسی جماعتپوزیشنووٹوں کی تعداد
تحریک لبیک پاکستان3rd1707
پیپلز پارٹی 1st
102232
پی ٹی آئی2nd52522

پی پی-51 گوجرانوالہ-I

فارم-47

سیاسی جماعتپوزیشنووٹوں کی تعداد
تحریک لبیک پاکستان4th5847
ن لیگ1st
53903
پی ٹی آئی2nd48484
جماعت اسلامی3rd6632

پی کے-63 نوشہرہ-II

فارم-47

سیاسی جماعتپوزیشنووٹوں کی تعداد
تحریک لبیک پاکستان4th621
ن لیگ1st
21208
پی ٹی آئی2nd17097
اے این پی3rd4235

پی ایس-88 ملیر-II

تحریک لبیک پاکستان نے حلقہ میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے باوجود پی ایس-88 کے انتخابات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس موقع پر دونوں حکمران جماعتوں کی جانب سے شدید دھاندلی دیکھی گئی۔ "ایک شناختی کارڈ پہ ایک سے زیادہ ووٹ اور فوت شدگان کے ووٹ بھی ڈالے جا رہے ہیں،" امیر کراچی علامہ رضی حسینی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا۔ مزیدبرآں حلقہ کے ایک پولنگ سٹیشن کے باہر پولیس نے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانے والوں پہ لاٹھی چارج بھی کیا۔ تاہم تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید کاشف شاہ رضوی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے تمام ووٹرز اور الیکشن کے لئے دن رات محنت کرنے والے بے لوث ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ الیکشن کے غیر سرکاری نتائج یہاں ملاحظہ کیجئے۔

فارم-47

سیاسی جماعتپوزیشنووٹوں کی تعداد
تحریک لبیک پاکستاندوسری6099
پیپلز پارٹیپہلی
24251
پی ٹی آئیتیسری4870
ایم کیو ایمچوتھی2635