مطالبات منظور ہونے پر تحریک لبیک پاکستان نے لاہور مرکزی دھرنا ختم کر دیا

حافظ سعد حسین رضوی کی گرفتاری اور قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش نہ کرنے پر شروع ہونے والا تحریک لبیک کا دھرنا اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات کے بعد قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی جس کے بعد دھرنا بھی ختم کر دیا گيا۔ جبکہ قید کارکنان کی رہائی جلد عمل میں آئے گی۔

حافظ سعد حسین رضوی کی گرفتاری (12 اپریل بروز پیر)

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم مارچ کا اعلان کرنے پہ حکومت نے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کو گرفتار کر لیا۔ فیض آباد معاہدے اور فروری معاہدے پہ عملدرآمد کرنے کی بجائے حکومت نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا کی بجائے فرانس سے وفاداری کرنے پر تلی ہوئی ہے اور فرانسیسی گستاخی کا جواب نہ دینے پر مصر ہے۔