تحریک لبیک پاکستان کی یورپی پارلیمنٹ کی ناموس رسانت قوانین کے خلاف قرارداد کی شدید مذمت

تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری نے یورپین پارلیمنٹ میں فرانسیسی نواز اور پاکستانی آئین میں شامل ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قوانین کے خلاف قرارداد منظور ہونے کی شدید مذمت کی۔ شوری کے اجلاس کے بعد جاری ویڈیو پیغام میں واضح کیا گیا کہ اگر حکومت وقت ان قوانین اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے یورپی پارلیمنٹ کو منہ توڑ جواب دیتی ہے تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے۔