مختلف شہروں میں کل ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریلیوں کا انعقاد

مختلف مذہبی تنظیمات کی جانب سے لاہور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور لانگ مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں اعلان کردہ ریلی ملین مارچ کی شکل اختیار کر گئی جس میں لاکھوں لوگ موجود ہیں۔ مارچ کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوا اور پریس کلب کی جانب رواں دواں ہے۔ کثیر جید علمائے کرام بشمول سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اس ریلی کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ مارچ کے شرکاء نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم وارچ لاہور پر بدترین ریاستی دہشت گردی پر حکومت کی شدید مذمت کی اور تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کیے گئے دعدوں پر فی الفور عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں بشمول کوئٹہ، لسبیلہ اور خضدار میں ریلیوں کا انعقاد کیا گيا۔