تحریک لبیک پاکستان کا نئے سال کے موقع پر رکنیت سازی کیمپس کا انعقاد

تحریک لبیک پاکستان نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں رکنیت سازی کیمپس کا انعقاد کیا۔ لاہور میں دس سے زائد مقامات پر رکنیت سازی کیمپس قائم کیئے گئے۔ رکنیت سازی کیمپس کا مقصد سال 2021 کو لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعروں میں الوداع کہنا اور 2022 کو خوش آمدید کہنا تھا۔ ممبر سازی کیمپس سال 2021 کے آخری دن یعنی 31 دسمبر 4 بجے دوپہر سے سال نو 2022 کی پہلی صبح کے 3 بجے تک کام کرتے رہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، روالپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد اور بہاولپور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بیشتر مقامات پر رکنیت سازی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔