توہین رسالت و قرآن پاک کسی صورت میں قابل قبول نہیں: حافظ سعد حسین رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے سویڈن اور ہالینڈ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے۔ ایسے واقعات کو تصادم، انتشار اور عالمی امن کو خطرہ سمجتھے ہیں۔


"شدت پسندی کا سدباب عالمی ذمہ داری ہے۔ شدت پسند ہر معاشرے کا ناسور ہیں۔ پولیس مسلمانوں کو گرفتار کرنے کی بجائے شدت پسندوں کے خلاف کارووائی کرے،" حافظ سعد حسین رضوی جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔


حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ان واقعات نے یورپ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ انہیں مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔ پوپ اس وقت کہاں سورہا ہے جو خود کو امن کا علمبردار کہتا ہے۔ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں کچھ بھی کہیں، توہین رسالت اور قرآن مجید کسی صورت قابل قبول نہیں۔


امیر تحریک لبیک پاکستان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سویڈن اور ہالینڈ کے سفیروں کو طلب کرکے پاکستانی عوام کے شدید تحفظاب سے آگاہ کیا جائے۔