حافظ سعد حسین رضوی کا اگلے اتوار حویلیاں میں عید میلاد النبی جلوس کا اعلان

حویلیاں میں تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس پر پولیس کی جانب سے بدترین شیلنگ کی گئی جسکے بعد قائدین سمیت کئی کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا گيا۔

بعدازاں لاہور مرکزی ریلی سے خطاب میں امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے ہری پور میں اگلے اتوار میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا۔ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ جلوس اسی روٹ سے گزرے گا جہاں آج اسے روک کر شیلنگ کی گئی۔ امیر تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ جس ڈی ایس پی نے آج روکا اگر وہ اپنے باپ کا ہے تو اگلے اتوار کو آ کر روک لے اور صرف شیلنگ نہیں بلکہ گولیاں لے کے آئے۔ ہم نے جانیں رکھیں صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہیں۔

ان سے قبل دیگر رہنماوں بشمول پیر سید علامہ سرور سیفی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری اور علامہ غلام عباس فیضی نے بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے حویلیاں ہری پور میں حکومتی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہے۔