ایبٹ آباد میں دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا تحریک لبیک کو نوٹس

 پشاوہ ہائیکورٹ کے تحریک لبیک کو جلوس سے نہ روکنے کے مختصر فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈھٹائی سے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ 14 اکتوبر کو جاری کیے گئے نوٹس میں طارق سلیم مروت نے 15 دن کے لئے ایبٹ آباد میں جلسے و جلوسوں پہ پابندی عائد کی ہے۔ اس سے قبل مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کا جلوس روکنے کی درخواست کی گئی تھی جسے جسٹس وقار احمد نے مسترد کر دیا تھا کہ درخواست محض خدشات کی بنا پر دائر کی گئی تھی اور درخواست گزار کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں تھے۔

ہائیکورٹ کے فیصلے سے اگلے روز چیف سیکرٹری خیبر پختوانخواہ کے دفتر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی کمشنر نے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مقامی علماء سے بھی ملاقات کی تھی۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد، ڈی سی ایٹ آباد نے تحریک لبیک پاکستان کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں جلوس کا اعلان واپس لینے کا کہا ہے۔ ڈی سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ کے ایک سابقہ فیصلے، مقامی عمائدین کے گزشتہ معاہدوں، ماضی میں یہاں کی امن و امان کی صورتحال اور اب دفعہ 144 کے نقاذ کے بعد تحریک لبیک پاکستان کو جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔