پولیس کی تحریک لبیک پاکستان کے جلوس کے اختتام کے بعد بھی فائرنگ، 4 شہید

شہداء و زخمی

شہداء 4
  • محمد شکیل، مانسہرہ
  • مبشر بھٹی، مانسہرہ
  • حافظ محمد اعظم، کامونکی
  • غازی حیدر علی رضوی، کامونکی (16 اکتوبر کو گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور 14 نومبر کو جام شہادت نوش فرما لیا)
شدید زخمی 12  
زخمی سینکڑوں  

 

پیر - 17 اکتوبر
  • غازی محمد اعظم شہید  رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ بعد از ظہر جامعہ مسجد رحمۃ اللعالمین میں ادا کی جائیگی۔
  • بعض شہدا کی نماز جنازہ مرکز میں حافظ سعد حسین رضوی پڑھائیں گے
  • تحریک لبیک پاکستان کا جلوس اختتام پذیر ہونے کے بعد لاہور روانہ
  • تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوری کا واپسی پہ مقصود شاہ انٹرچینج کی بجائے ہری پور میں پڑاو کا فیصلہ: فیصلہ پولیس کی اختتام کے بعد بھی مسلسل شیلنگ اور فائرنگ کے بعد کیا گيا
  • تحریک لبیک پاکستان نے اپنے جلوس میلاد النبی کا حویلیاں شہر کے داخلی مقام سے پولیس کی پسپائی اور رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد اختتام کا اعلان کر دیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے جلوس کے اختتام کے بعد بھی شرکا پہ فائرنگ جاری ہے اور ابھی تا 4 شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی غنڈہ گردی کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ہری پور-حویلیاں روڈ مقصود شاہ انٹرچینج پہ پڑاو کا اعلان کر رکھا ہے۔ قریبی علاقوں کے افراد سے شرکاء کے لئے کھانے پینے اور ضروری سامان پہنچانے کی درخواست ہے۔
اتوار - 16 اکتوبر
  • تحریک لبیک پاکستان کے جلوس پر دوبارہ شیلنگ شروع۔ قائدین کے مرکزی کنٹینر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • تحریک لبیک پاکستان کے درجنوں زخمی کارکنان میں سے ایک زخمی کارکن جام شہادت نوش کرگئے
جلوس کہاں ہے اسوقت؟

تحریک لبیک پاکستان کے جلوس کو چمبہ پل پر شدید شیلنگ، فائرنگ اور پتھراو کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں کارکنان زخمی ہو گئے۔ تاہم کارکنان راستہ صاف کروانے میں کامیاب ہوگئے اور مرکزی کنٹینر پل پر لگی رکاوٹیں عبور کر گيا۔ تاہم رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد کنٹٹینر اسوقت چمبہ پل پر رکا ہوا ہے جہاں زخمیوں کو اسوقت ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ یہاں سے اختتامی مقام اسوقت بھی 6 کلومیٹر دور ہے۔

  • چمبہ پل سے آگے بڑھنے کے بعد پولیس کی طرف سے دوبارہ شیلنگ کا آغاز
  • کارکنان چمبہ پل پہ لگے کنٹینر ہٹانے میں مصروف
  • پولیس او ایف سی کی شدید شیلنگ، فائرنگ اور پتھراو۔ کئی کارکنان شدید زخمی تاہم کارکنان راستہ کھلوا کر آگے بڑھ رہے ہیں
  • وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس پر حملہ

    متعدد کارکنان زخمی حالت تشویشناک#StopBrutalityOnTLP pic.twitter.com/EpZNjPFioS

    — TLP OFFICIAL (@TLPOFFICE72) October 16, 2022
  • شوری کا اجلاس تا حال جاری ہے۔ جیسے ہی قائدین کی جانب سے کوئی حکم آئیگا تو ہم یہاں پر اپ ڈیٹ کردیں گے۔
  • تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کی مشاورت جاری۔ آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائیگا۔ ملک بھر کے کارکنان کو تیا رہنے کا حکم
  • جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر شیلنگ شروع: چمبہ پل کے مقام پر پہنچتے ہی جلوس پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ۔ فائرنگ کی آوازیں۔ کئی کارکنان زخمی۔ شیلنگ کے ساتھ ساتھ پولیس اور ایف سی کی جانب سے پتھراو بھی کیا جارہا ہے۔
  • تحریک لبیک پاکستان کا جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بلڈھیر ریلوے سٹیشن سے آگے گزر گیا
  • مارچ اس مقام سے گزر گیا جہاں گزشتہ اتوار شیلنگ ہوئی تھی
  • تحریک لبیک پاکستان کا میلاد النبی جلوس حویلیاں سے کچھ کلو میٹرز کی دوری پہ۔ ضلع کا داخلی راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گيا۔ خندقیں کھودے جانے کی بھی اطلاعات
  • علاقے میں موبائل اور انٹرینٹ سروس معطل
آگے کیا ہوسکتا ہے؟

حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک پاکستان کا جلوس صدیق اکبر چوک ہری پور سے امیر معاویہ چوک حویلیاں کے لئے روانہ ہو چکا ہے۔ تقریبا 25 کلومیٹر لمبا یہ وہی روٹ ہے جہاں گزشتہ اتوار پولیس نے جلوس کو روک کر شیلنگ اور گرفتاریاں کیں۔ آج بھی حکومت کی جانب سے چمبہ پل پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جسے حویلیاں شہر کا مقام آغاز بھی کہا جا سکتا ہے۔ گزشتہ اتوار بھی اسی مقام پر جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ مقام جلوس کے مقام آغاز یعنی صدیق اکبر چوک ہری پور سے تقریبا 17 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور ابھی بھی ہم اس مقام پر پولیس کی جانب سے کوئی شرانگیزی کی توقع کر سکتے ہیں۔

 

  • تحریک لبیک پاکستان کا جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہری پور سے حویلیاں کے لئے روانہ: حافظ سعد حسین رضوی کے ہریپور پہنچنے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام جلوس حویلیاں کی طرف روانہ ہوگیا۔ کنٹینر پر امیر تحریک لبیک پاکستان، حافظ انس رضوی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ سمیت مرکزی قائدین موجود
  • حافظ سعد حسین رضوی ہری پور پہنچ گئے، جلوس جلد حویلیاں کے لئے روانہ ہوگا
  • مرکزی قافلہ ہری پور سے کچھ ہی فاصلہ پر
  • مرکزی قافلہ گوجر خان کے قریب پہنچ گيا
  • حاقظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں مرکزی قافلہ جہلم پہنچ گیا
  • جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں شرکت کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد صدیق اکبر چوک پر جمع ہونا شروع ہوگئی
  • حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں ہری پور کے لئے قافلہ تقریبا صبح 4 بجے جامعہ مسجد رحمۃ اللعالمین سے روانہ ہوگا۔
ہفتہ - 15 اکتوبر