خیبر پختونخواہ پولیس کارکنان کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگی

خیبر پختوانخواہ پولیس جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گرفتار کیے جانے والے کارکنان کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگی۔ 16 اکتوبر بروز اتوار کو تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہری پور سے حویلیاں تک نکالے جانے والے جلوس پر بدترین ریاستی دہشت گردی کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے 79 شرکاء گرفتار کر لئے تھے۔ وکلاء کی جانب سے اسیران ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی رہائی کے لئے جمعہ (21 اکتوبر) کو درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جسکی سماعت پیر (24 اکتوبر) کو ہونا تھی جو وکلاء کی ہڑتال کے باعث منگل (25 اکتوبر) کو ہوئی۔ تاہم سماعت پہ پولیس نے ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد زون کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے پولیس گرفتار شرکاء کی رہائی میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔