تحریک لبیک پاکستان کی ملک بھر میں تحفظ قرآن ریلیاں

عید الاضحی کے موقع پر سویڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی حالیہ بے حرمتی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں جمعہ کے روز احتجاجی مارچ اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور، کراچی، پشاور، چارسدہ اور دوسرے کئی بڑے شہروں میں لاکھوں لوگوں نے ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔

حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں نکالی جانے والی مرکزی ریلی کی قیادت کی جو نماز جمعہ کے بعد داتا دربار سے شروع ہوئی اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی دربار حضرت امیر المجاہدین رحمۃ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر تحریک لبیک پاکستان نے اتوار کے روز ملک بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر مختصر وقت کے لئے قرآن خوانی کا اعلان کرتے ہوئے عوام الناس کو بچوں سمیت شرکت کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کے تمام شرکاء اپنے ساتھ ایک مصلی اور قرآن کریم کا نسخہ لیکر آئیں۔‎