تحریک لبیک کے نظریہ پاکستان مارچ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر بشمول کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی چھوٹے اور بڑے شہروں میں نظریہ پاکستان مارچ کے عنوان سے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں مفتی قاسم فخری کی قیادت میں لیاقت آباد سے شروع ہونے والا مارچ مزار قائد پر اختتام پذیر ہوا۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں مرکزی ریلی کی قیادت کی جو دربار حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ سے شروع ہوئی۔ مال روڈ، جیل روڈ اور لبرٹی چوک سے ہوتی ہوئی ریلی دربار حضرت امیر المجاہدین حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔