اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک بھر میں 'لبیک یا اقصی' مارچ

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے فلسطین میں مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف ملک بھر میں 'لبیک یااقصی مارچ' کا اعلان کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 5 دنوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 6000 بم گرائے جا چکے ہیں جن سے 1400 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہیں۔ جبکہ اسرائیل نے فلسطین کی مکمل ناکہ بندی کرکے بنیادی ضروریات زندگی پانی، بجلی، غذا اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے حالیہ ظلم و بربریت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی جن کی تفصیلات ہمارے متعلفہ ایونٹ پیج پر موجود ہیں۔