تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے 5 نومبر کو اسلام آباد میں طوفان الاقصی مارچ کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے 5 نومبر بروز اتوار کو فیض آباد سے شاہراہ دستور تک 'طوفان الاقصی' مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلسطین خصوصا غزہ کی پٹی میں تقریبا 1 ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں ابھی تک غزہ پر 18 ہزار ٹن سے زیادہ وزنی بم گرائے گئے ہیں جس میں 10 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ کثیر اسلامی ممالک بشمول پاکستان کسی بھی عملی اقدام کی بجائے محض مذمتوں پر اکتفا کررہے ہیں۔