تحریک لبیک پاکستان اپنی مہم کا آغاز کررہی ہے: حافظ سعد حسین رضوی

وزیر آباد کے علاقے ساروکی چیمہ میں شہید ناموس رسالت غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہید رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے اعلان کیا کہ تحریک اب اپنی مہم کا آغاز کررہی ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے حال ہی میں برطرف ہونے والی حکومت کو ان کے اسلام مخالف اقدامات اور اب قوانین ناموس رسالت و مذہب کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا پاکستانی تہین رسالت و مذہب قوانین کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

حافظ سعد حسین رضوی نے فرانسیسی صدر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشات کا اظہار کرنے پر موجودہ وزیراعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایموئیل میکرون حال ہی میں دوبارہ فرانس کا صدر منتخب ہوا ہے جس نے اپنے گزشتہ دور کے اختتام سے قبل توہین رسالت پر مبنی گستاخانے خاکوں کی حمایت کی تھی اور انہیں ایک سرکاری عمارت پر دیکھایا گيا تھا۔

حافظ سعد حسین رضوی نے حال ہی میں برطرف ہونے والے وزیر اعظم کو کہا کہ تم پہلے کھل کر میدان لگا لو پھر ہم تمہیں بتائیں گے جلسے کیسے کرتے ہیں اور مینار پاکستان گراونڈ کیسے بھرتے ہیں۔

قبل ازیں حافظ سعد حسین رضوی کامونکی اور چن دا قلعہ گوجرانوالہ سے ہوتے ہوئے ریلی کی صورت میں وزیر آباد چوک پہنچے جہاں راستے میں مختلف مقامات پر انکا پرتپاک استقبال کیا گيا۔ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے کئی دیگر اراکین و رہنماوں نے بھی عرس کی تقریبات میں شرکت کی۔